دہلی (ویب ڈیسک )کم سے کم 3 سال بعد ’ہچکی‘ کے ذریعے فلمی دنیا میں واپسی کرنے والی رانی مکھرجی نے اگرچہ متعدد بولی وڈ ہیروز کے ساتھ کام کیا ہے، تاہم وہ آج تک بولی وڈ خانز کے ساتھ فلموں میں کیے جانے والے رومانس کو نہیں بھول پائیں۔
39 سالہ رانی مکھرجی نے بولی وڈ کے تینوں خانز یعنی عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ فلمیں کرنے کو اپنا اعزاز سمجھتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ انہوں نے ابتدائی کیریئر میں ہی خانز کے ساتھ کام کیا۔دکن کیرونیکل کے مطابق رانی مکھرجی نے اپنی آنے والی فلم ’ہچکی‘ کی تشہیر کے لیے ’زی بنگلا‘ پر نشر ہونے والے بنگالی ریئلٹی شو ’دادا گیری ان لمیٹڈ‘ مین شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر سمیت آنے والی فلم کے حوالے سے گفتگو کی۔پروگرام کے میزبان ساروو گنگولی کےسوالات کے جوابات دیتے ہوئے رانی مکھرجی نے کئی دلچسپ اعترافات بھی کیے۔انہوں نے پروگرام میں عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں خانز کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہیں۔رانی مکھرجی نے عامر خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان جتنے بڑے اداکار ہیں، وہ اتنے ہی بڑے سپورٹر بھی ہیں۔مسٹر پرفیکشنسٹ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کے ساتھ وہ پہلی فلم کرنے جا رہی تھیں، تاہم عامر خان نے انہیں یہ محسوس نہیں کروایا کہ وہ ان سے بڑے اسٹار ہیں۔
ایک سین کو یاد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم کے آخری مناظر میں وہ جیسے ہی زخمی عامر خان کو رومانوی انداز میں گلے لگانے کے لیے آگے بڑھیں تو عامر خان ان کے گلے لگانے سے توازن کھو بیٹھے اور گر پڑے۔انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اس منظر کو شوٹ کروانے کے لیے پرجوش تھیں، گر جانے پر عامر خان نے فلم ڈائریکٹر کو کہا کہ ’یہ انجن کہاں سے لائے ہو‘۔اسی طرح انہوں نے بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے ایک رومانوی منظر کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسکاٹ لینڈ میں رومانوی گیت کی شوٹنگ کے دوران ہر وقت اداکار ان کے قریب رہنا چاہتے تھے لیکن وہ ان سے دور رہنا چاہتی تھیں۔اداکارہ کے مطابق جیسے ہی وہ شاہ رخ خان سے دور ہونے لگیں تو فلم ساز کرن جوہر نے ان سے کہا کہ یہ شوٹنگ ہے، اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔ساتھ ہی انہوں نے شاہ رخ خان کو حیرت انگیز اداکار بھی قرار دیا۔اسی طرح انہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کو بھی یاد کرتے ہوئے بتایا کہ بولی وڈ سلطان دکھنے میں سست ہیں، مگر وہ اداکاری پر جاندار مہارت رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ سلمان خان شوٹنگ پر تاخیر سے آتے تھے، تاہم وہ تیار کیے بغیر آرام سے ہر سین شوٹ کروالیتے ، اور وہ سیکھنا چاہتی تھیں کہ سلمان خان یہ سب کیسے کرتے ہیں؟۔اسکرین شاٹ ساروو گنگولی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تینوں خانز میں سے عامر خان کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وقت کے پابند ہیں، وہ ہمیشہ شوٹنگ پر وقت پر پہنچتے تھے۔خیال رہے کہ رانی مکھرجی کی آنے والی فلم ’ہچکیُ رانی مکھرجی اسکول ٹیچر بننا چاہتی ہیں جبکہ انہیں ایک دماغی مرض (Tourette syndrome) ہوتا ہے، یہ ایک اعصابی عارضہ ہے جس میں رعشہ، اعضا کا تشخج واقعہ ہوتا ہے اور منہ سے بے ساختہ آوازیں نکلتی ہیں، البتہ ممبئی کے ایک اسکول کی انتظامیہ ان کے جذبے کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹیچر کی نوکری دے دیتا ہے۔ہدایات کار سدھارتھ پی ملہوترا کی اس فلم کو منیش شرما اور یش راج فلمز کے بینر تلے رواں ماہ 23 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔(ن)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2G1CdJl
via IFTTT
No comments:
Write komentar