کوہستان(ویب ڈیسک) کوہستان کے گائوں لورین میں غیرت کے نام پر تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دسویں جماعت کے طالب علم نے بھابی سمیت 2 افراد پر فائرنگ کی جبکہ بہو کو بچانے کی کوشش پر ملزم نے اپنی والدہ پر بھی گولیاں چلا دیں۔
تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ بٹیڈہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لبرٹی مارکٹ لاہور میں 25سالہ نوجوان نے 4منزلہ عمارت سے نیچے کود کر خودکشی کرلی جبکہ ننکانہ صاحب‘ساہیوال‘ جڑانوالہ میں گھریلو و معاشی حالات سے دلبرداشتہ 2 خواتین سمیت 3افراد نے زندگی ختم کرلی۔خبروں کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی 25سالہ سہیل مسیح لبرٹی مارکیٹ گلبرگ میں آشیانہ شاپنگ مال میں رہائش پذیر تھا۔ گزشتہ روز اس نے پلازہ کی چوتھی منزل سے نیچے کود کر خودکشی کرلی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے تاہم خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔ساہیوال کے نواحی چک 61ای بی کے غلام محمد کی 50 سالہ شریفاں اور اس کی بہو کے درمیان جھگڑا ہوا، خاوند اور بیٹے نے بھی بہو کی حمایت اور شریفاں کی سرزنش کی جس پر دلبرداشتہ ہوکر شریفاں نے زہریلی دوائی پانی میں ملاکر پی لی۔ ننکانہ صاحب کے چک 13گ ب کی رخسانہ بی بی کا اپنے گھر میں جھگڑا ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے تیزاب پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ جبکہ جڑانوالہ میں غلام محمد آباد کا 35سالہ نوجوان امین ولد دلبر فیکٹری میں کام کرتا تھا، کمسن بیمار بیٹی کے علاج معالجے کیلئے رقم نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہوکر قبرستان میں جاکر درخت سے پھندہ لے کر خودکشی کرلی۔(ش س م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2C5Jxl1
via IFTTT
No comments:
Write komentar