لاہور ( ویب ڈیسک) ن لیگ کی نظر میں عوام کے ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں ۔ عوامی نمائندوں کے چہرے بھلانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے ۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے ترجمان نے نواز شریف کے اس بیان ” عمران کیساتھ جا بیٹھے جنوبی پنجاب کے چند لوگوں
کے علاوہ باقی چہروں سے بالکل واقف نہیں ”پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا یہ کہنا خود چیخ چیخ کر گواہی دے رہا ہے کہ عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کی انکی نظر میں کیا اہمیت ہے۔نا اہل حکمران اگر اپنے لوگوں کی قدر کرتے تو ان کی شکلیں کبھی نہ بھولتے ۔ ان کے نامناسب رویے اور ناروا سلوک کے باعث ہی ان کے اپنے منتخب نمائندے انہیں چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں جا رہے ہیں ۔ان کا یہ بیا ن وکٹیں گرنے سے ان کی پریشانی کا عکاس ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ جس روز محا ذ نے پاکستان تحریک انصاف کیساتھ چلنے کا معاہدہ کیا اسی روز ملائشیا ء میں مہاتیر محمد کے حمایتی اتحاد نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ۔ ملائشیاء میں 61سال برسراقتدار رہنے والی جماعت کی شکست اور 92سالہ مہاتیر محمد کی جیت ہمارے کرپٹ حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے ۔ پاکستان میں 35سال سے اقتدار میں رہنے والی ن لیگ کے اقتدار کا سورج بھی ہمیشہ کیلئے غروب ہونے والا ہے ۔ آئندہ الیکشن میں انشاء اللہ تحریک انصاف کا ستارہ ہی چمکے گا ۔(ن)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2IvwdO8
via IFTTT

No comments:
Write komentar