Technology

Ads

Most Popular

Friday, 11 May 2018

ناراضگی ختم : نواز شریف نے کئی سال کی سرد مہری کے بعد اپنے پرانے ساتھی کی طرف دوستی کی ہاتھ بڑھا دیا

 

ملتان(ویب ڈیسک)قائدمسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کو آج گیارہ مئی کو ملتان میں منعقدہ جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی،جاویدہاشمی جلسہ عام میں شرکت کریں گے جبکہ سینئرسیاستدان کا آج ملتان جلسہ میں نوازشریف اور مریم نوازکی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جاویدہاشمی جلسہ میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے حوالے سے اہم اعلان بھی کریں گے۔ بزرگ سیاستدان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے جاویدہاشمی سے رابطہ کیا اورانہیں میاں نوازشریف کی جانب سے ملتان جلسے میں شرکت کی دعوت دی،بعد ازاں قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے جاوید ہاشمی سے خو د بھی فون پررابطہ کیا ، ان کی خیریت بھی دریافت کی اورانہیں جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ جاویدہاشمی آج کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹڈیم جلسہ میں شرکت کریں گے اس موقع پران کی لیگی قائدین کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت بھی قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی ن لیگ کے ٹکٹ پر ملتان میں قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 155اوراین اے 158سے امیدوارہوں گے۔واضح رہے کہ بزرگ سیاستدان متعدد بار مسلم لیگ ن میں شمولیت کا عندیہ دے چکے ہیں جبکہ ان کا دعویٰ ہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف انہیں پارٹی کی طرف سے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کرچکے ہیں۔(ن)

ملائشیاء میں 61سال برسراقتدار رہنے والی جماعت کی شکست اور 92سالہ مہاتیر محمد کی جیت میں پاکستانی عوام اور شریفوں و زر والوں کے لیے کیا سبق پوشیدہ ہے ؟ شاندار تبصرہ ملاحظہ کیجیے



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2wAslqk
via IFTTT

No comments:
Write komentar