Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 19 August 2018

پنجاب اسمبلی :عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان بزادر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئےہیں۔ انھوں نے 186 ووٹ حاصل کئے۔ حمزہ شہباز کو159 ووٹ پڑے۔ نتائج کااعلان ہوتےہی مسلم لیگ ن نے احتجاج شروع کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عثمان بزدار نے اپنے کاغذات خود جمع کرائے تھے جب کہ مسلم لیگ ن کے اُمیدوار حمزہ شہباز شریف کے کاغذات میاں مجتبیٰ شجاع نے جمع کرائے تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کیلئے اسمبلی کے کل 371 ارکان کی سادہ اکثریت یعنی 186 ارکان کی حمایت حاصل کرنا لازم تھی ۔

اس سے قبل وزیراعلی پنجاب کےامیدوار حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کےباہر میڈیاسے بات کرتےہوئے بتایا تھاکہ جمہوریت ہی کامیابی کی منزل ہے۔ ہم جمہوریت کی گاڑی کوچلتاہوادیکھناچاہتےہیں۔ انھوں نے بتایاکہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ، ہمارے امیدواروں کو مجبور کیا گیا کہ دوسرا ٹکٹ لیں۔الیکشن سے قبل قائد پاکستان مسلم لیگ نوازشریف کو ایسے کیس جیل بھیج دیا گیا جس میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ انھوں نےدعویٰ کیاکہ جس اسمبلی کےسامنے آپ کھڑے ہیں، اس میں عددی لحاظ سے مسلم لیگ ن بڑی جماعت ہے۔

The post پنجاب اسمبلی :عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Pj4O2h
via IFTTT

No comments:
Write komentar