Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 19 August 2018

ایران کا اندرون ملک تیار ہتھیاروں کو منظر عام پر لانیکا فیصلہ

 

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکا کی اقتصادی پابندیوں پر جواب دینے کا فیصلہ کر لیا، آئندہ ہفتے اندرون ملک تیار کردہ جنگی جہاز کو منظرعام پر لائیں گے۔ایران کے وزیر دفاع جنرل عامر حاتمی نے کہا ہے کہ آئندہ بدھ کو جنگی جہاز فضاؤں میں اڑتے دکھائی دیں گے، ایرانی خبر رساں ادارے نے جنرل عامر کے حوالے سے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے قومی دن کے موقع پر جنگی جہاز کو پیش کریں گے۔

ایران نے جنگی صلاحیتوں میں اضافے کا اعلان ایسے وقت کیا ہے جب امریکی صدر کی جانب سے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد اقتصادی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔

The post ایران کا اندرون ملک تیار ہتھیاروں کو منظر عام پر لانیکا فیصلہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2MXpiMx
via IFTTT

No comments:
Write komentar