اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان آج اتوار کی شام قوم سے خطاب کریں گے، جب آج کے خطاب میں نومنتخب وزیراعظم عمران خان اپنی ترجیحات کا اعلان کریں گے، جب کہ پیر کے روز وفاقی کابینہ عہدوں کا حلف اٹھائے گی۔وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے خطاب میں اپنی حکومت کے معاشی ایجنڈے کا اعلان بھی کریں گے۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم 100دن کا پروگرام اور اس پر عمل درآمد کے لئے لائحہ عمل پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں واضح برتری حاصل کی۔ چیئرمین عمران خان ایوان میں ہونے والی ووٹنگ میں 176 ووٹ لے کر قائد ایوان اور ملک کے بائیس واں وزیراعظم منتخب ہوئے۔
حلف برداری تقریب کے بعد عمران خان کے وزیراعظم پاکستان کا چارج سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سیکریٹری کابینہ فضل عباس میکن نے نوٹی فکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے تحت عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 91 فائیو کے تحت وزیراعظم کے اختیارات منتقل کردیئے گئے۔
حلف برداری تقریب کے بعد عمران خان وزیراعظم سیکریٹریٹ پہنچے۔ اس موقع پر انہیں وزیراعظم آفس کے مختلف شعبوں کے حکام نے بریفنگ دی اور حکومتی امور اور وزیراعظم آفس کے نظام کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیراعظم بننے کے بعد خیبر پختونخوا کے سابق چیف سیکریٹری اعظم خان کو وزیراعظم عمران خان کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔ محمد اعظم پی اے ایس سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ اس سے قبل محمد اعظم سیفران میں وزارت ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے۔
عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم اپنی حلف برداری تقریب میں باوقار سیاہ شیروانی زیب تن کر رکھی تھی۔ تقریب حلف برداری میں ان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی بھی ایوان صدر آئیں، جنہوں نے سفید عبایا اور نقاب لے رکھا تھا۔
The post نومنتخب وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کرینگے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2MZS7b9
via IFTTT
No comments:
Write komentar