Technology

Ads

Most Popular

Friday, 5 October 2018

این اے 249:شہبازشریف کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست پر فیصل واوڈا نے ناقابل یقین کارروائی ڈال دی

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) این اے 249 کراچی میں شہبازشریف کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست پرسماعت میں شہباز شریف اور فیصل واوڈا کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے جبکہ فیصل واوڈا کے وکیل کی جانب سے تحریری جواب جمع نہیں کرایاجاسکا۔تفصیلات کے مطابق این اے 249 کراچی سے شہبازشریف کی دوبارہ گنتی کیلئے

درخواست پرسماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے فیصل واوڈا اورشہبازشریف کے وکلاعدالت میں پیش ہوئے ۔ سماعت کے دوران شہباز شریف اور فیصل واوڈا کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے ۔جس پر چیف الیکشن کمشنرنے ریمارکس دیئے کہ دلائل کا جائزہ لے کر فیصلے سے متعلق آگاہ کریں گے۔ فیصل واوڈا کے وکیل کی جانب سے تحریری جواب جمع نہیں کرایاجاسکا۔جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر فیصل واوڈا سے جواب طلب کیا تھا،انہوں نے استفسار کیا کہ کیا آپ جواب نہیں دینا چاہتے؟سیکشن 9 کے تحت درخواست دائر ہوئی ،اس پرجواب جمع کرائیں۔ شہبازشریف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ فیصل واوڈا چاہتے ہیں جواب جمع کرائے بغیردرخواست مستردہوجائے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے قومی سمبلی کے حلقے این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی۔این اے 249 کراچی سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واڈا سے ہار گئے تھے۔تحریک انصاف کے فیصل واوڈا 35344 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے اور شہباز شریف نے اس حلقے پر 34626 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

عمران خان پوری دنیا کی بہنوں اور بیٹیوں کے لیے محمد بن قاسم بن گئے ۔۔۔۔۔اقوام متحدہ سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دینے والی خبرآ گئی
“جب کرائم سین دھویا گیا تو میں نے دوستوں سے کہا۔۔۔۔”بھری عدالت میں جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایسی بات کہہ دی کہ سب پر سکتہ طاری ہوگیا
شہباز شریف نے 600 سے زائد ووٹوں کے فرق سے ہارنے پر این اے 249 کراچی سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے ریٹرنگ افسر نے مسترد کر دیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے اور دوبارہ گنتی تک نتیجے کا اعلان روکنے کی استدعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے سے ساڑھے 3000 ووٹ منسوخ کیے گئے اور جن حلقوں سے ہمارے پولنگ ایجنٹ نکالے گئے ان کے نتائج مشکوک ہیں۔یاد رہے کہ شہباز شریف نے ملک بھر میں 4 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن انہیں سوات، ڈیرہ غازی خان اور کراچی سے شکست ہوئی اور وہ صرف لاہور سے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
حمزہ شہباز پرچون فروش مگر۔۔۔۔ برسوں پہلے تھوک کا مال بیچنے والے شہباز شریف نے ایک بہروپیے کو کس خاص کام کے لیے 10 ہزار روپے دیے تھے جو آج تک نہیں ہو سکا ؟ بزرگ صحافی کا انکشاف



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Cu2NgP
via IFTTT

No comments:
Write komentar