لاہور (ویب ڈیسک) شریف خاندان نے پنجاب میں خطرناک منصوبہ بندی تیار کر لی ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں بہت لوٹ مار مچائی ہوئی تھی۔اور لوگوں کو پولیس کے ذریعے اور ریاستی جبر کے تحت مارا گیا اور لوگوں کو جیلوں میں بند کیا گیا اور اب انہوں نے ایک اور خطرناک منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف،حمزہ شہباز،مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی نے ایک میٹنگ کی اور ایک خفیہ مراسلہ بھیجا ہے۔ پنجاب میں جو قبضہ گروپوں اور ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔تو مسلم لیگ ن کا خیال ہے کہ ان قبضہ گروپوں کے ساتھ مل کر مزاحمت کے لیے لوگوں کو سڑکوں پر لائیں۔ اور وہ لوگ پولیس پر پتھراؤ کریں اور مار کٹائی ہو۔مسلم لیگ ن کی پوری کوشش ہے کہ پنجاب میں خون خرابہ ہو۔پانچ دس لاشیں گریں اور پھر ہم لاشوں پر سیاست کریں اور اس کو استعمال کر کے حکومت کو شرمندہ کریں اور لوگوں کو بتائیں کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے عمران خان سے حکومت نہیں سنبھالی جا رہی۔واضح رہے ایس پی صدر معاذ ظفر نے کہا ہے کہلاہور پولیس کاشہر میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے،،،پولیس نے جوہر ٹائون کے علاقہ میں انتظامیہ کے ساتھ افضل کھوکھر کا ڈیرہ سربمہر کر دیا،قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر کی ہدایت پر قبضہ ولینڈ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، شہری اپنی زمین پر قبضہ کی صورت میں فوری پولیس کو شکایات درج کروائیں،
تاکہ ان کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروائی جائے۔ جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 100دن کے ایجنڈے پروگرام پر نظررکھنے کے لیے ویب سائٹ تیارکرلی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام اب 100 دن کے ایجنڈے پرنظر رکھ سکیں گے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ 100 دن کے ایجنڈے پروگرام پر نظررکھنے کے لیے ویب سائٹ تیارکرلی۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دے کر کرپشن چھپانے کی اجازت نہیں دے گی۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کونہیں دے گی۔فیاض الحق چوہان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سابق حکومت کی جانب سے کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات نہ کرے۔یاد رہے کہ تین روز قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو ملنی چاہیے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤئنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈرشہبازشریف ہی کو ہونا چاہیے، یہی طریقہ کار ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پراعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کے منصوبوں کی تحقیقات وہ کیسے کریں گے۔
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2zSYtoz
via IFTTT
No comments:
Write komentar