دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک )قطر کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ اور یکطرفہ پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ کے ظالمانہ اور یکطرفہ پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں مسائل و مشکلات کا حل نہیں ہیں۔
قطر کے وزیر خارجہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئے اور سفارتی طریقے کو مد نظر رکھے اس لئے کہ علاقہ کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 مئی 2018 کو یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کیں۔
The post ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر قطر کی تنقید appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2EtOcSI
via IFTTT

No comments:
Write komentar