Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 20 December 2018

سعد رفیق کی دعائیں رنگ لائیں : نیب حوالات میں بند (ن) لیگی رہنما کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا اور دونوں ایک فارمولے پر رضا مند ہوگئے۔ارکان سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، فروغ نسیم اور علی محمد خان نے حکومتی

( نامور صحافی نواز رضا اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں) نمائندگی کی جب کہ اپوزیشن کی جانب سے رانا تنویر، نوید قمر، شزا فاطمہ اور مولانا عبد الواسع سمیت دیگر نے نمائندگی کی۔قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور چیئرمینوں کے ناموں پر مشاورت پر غور کیا گیا اور حکومت و اپوزیشن ارکان نے قائمہ کمیٹیوں کے لیے ایک فارمولے پر اتفاق کیا۔حکومتی رکن رانا تنویر کے مطابق اپوزیشن اور حکومتی ارکان کو کمیٹیاں ان کی پارٹی ارکان کے تناسب سے ملیں گی، پہلے مرحلے میں 2 کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جن میں پبلک اکاﺅنٹس اور قانون و انصاف کی کمیٹیاں شامل ہیں۔رانا تنویر نے کہا کل جمعہ کے روز 2 قائمہ کمیٹیاں تشکیل پا جائیں گی، ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ اپوزیشن کو اس کا پورا حصہ ملے گا، حکومت نے اپنے ارکان کی لسٹ ابھی تک فائنل نہیں کی۔نوید قمر نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 19 کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کا حق ہے، حکومت کہہ رہی ہے کہ اس فارمولے پر نظر ثانی ہوگی، اب دیکھتے ہیں کہ حکومت کیا فارمولا سامنے لے کر آتی ہے۔باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن داخلہ، خارجہ اور خزانہ کی مجالس قائمہ کی چیئرمین شپ

سے دستبردار ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کے مجالس قائمہ کے قیام کے بغیر قانون سازی میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد حکومت نے جمعہ کو دو کمیٹیاں قائم کرنے پر رضامند ہوگئی۔ بدھ کومیاں شہباز شریف نے ٹیلی فون پر قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے بات چیت کی اور ان سے قومی اسمبلی کے رکن خواجہ سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ سپیکر نے خواجہ سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ حکومت نے تجویز پیش کی کہ کمیٹیوں کے قیام سے قبل قانون سازی کا کام شروع کردیا جائے لیکن اپوزیشن نے انکار کردیا۔ حکومت نے 4بل پیش کئے جن پر قانون سازی کی جائے لیکن اپوزیشن نے ان بلوں کو فوری طور پر منظور کرنے کو بلاجواز قرار دیا۔ اپوزیشن نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے نے مجالس قائمہ کیلئے چیئرمینوں کے نام فائنل کردیئے ہیں لیکن حکومت نے کہا کہ اس نے تاحال نام فائنل نہیں کئے لہٰذا کمیٹیوں کا قیام فوری طور پر مکمل نہیں ہوسکتا۔

The post سعد رفیق کی دعائیں رنگ لائیں : نیب حوالات میں بند (ن) لیگی رہنما کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2PN8ckZ
via IFTTT

No comments:
Write komentar