اسلام آباد(ویب ڈیسک )انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت نے چیف جسٹس پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ مخالف انٹرویو کیس میں سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت میں چیف جسٹس پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ مخالف انٹرویو کیس میں فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت نے چیف جسٹس پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ مخالف انٹرویو کیس میں سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت میں چیف جسٹس پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ مخالف انٹرویو کیس میں فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔انسداد الیکٹرانک کرائم کے جج طاہر محمودنے درخواست کی سماعت کی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیااور سماعت کل تک ملتوی کردی۔خیال رہے فیصل رضا عابدی اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں، اور انہوں نے میڈیکل گراؤنڈ پر ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی کے خلاف چیف جسٹس پاکستان سے متعلق شرانگیز انٹرویو دینے کا معاملہ بھی انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں ان پر فردِ جرم عائد کی جاچکی ہے۔فیصل رضا عابدی ان دنوں جیل میں ہیں، انہیں 10 اکتوبر کو اسلام آباد سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد واپس جارہے تھے۔واضح رہے فیصل رضا عابدی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں پولیس افسر کی مدعیت میں اس کی شہرت کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج ہے اور اسی مقدمے میں انہیں گرفتار کیا گیا۔
The post بریکنگ نیوز: عدلیہ کے خلاف جارحانہ بیان بازی کرنے والے فیصل رضا عابدی کی قسمت کا فیصلہ کر دیا گیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2V1Fhhd
via IFTTT
No comments:
Write komentar