Technology

Ads

Most Popular

Friday, 2 March 2018

اگلے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کوووٹ ملے تو کس بنیاد پر ملیں گے ۔۔۔۔زبردست سیاسی تبصرہ ملاحظہ کیجیے

 

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں مجھے کیوں نکالااورپانچ سالوں کی کارکردگی کے بیانیئے کولیکرعوام کے پاس جائیگی،جبکہ بعض ن لیگی گروپ شہبازشریف کے ترقیاتی پروگرام اور نوازشریف کے حامی مجھے کیوں نکالاکے بیانیئے پرووٹ لینے کیلئے بضد ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائمقام صدرشہبازشریف بننے کے بعد ن لیگی

بعض حلقے جوکہ شہبازشریف اور چوہدری نثارگروپ کے حامی ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کوآئندہ عام انتخابات میں بجلی کی لوڈشیدنگ اور دہشتگردی کے خاتمے سمیت ترقیاتی منصوبوں پرالیکشن لڑنا چاہیے جبکہ نوازشریف کے بیانیئے مجھے کیوں نکالا کوانتخابی مہم کاحصہ نہیں بنانا چاہیے کیونکہ اس بیانیئے سے ووٹ بینک متاثرہوسکتا ہے۔لیکن نوازشریف کے بیانیئے ”مجھے کیوں نکالا“کے حمایتی چاہتے کہ نوازشریف بیانیئے کوہی الیکشن کی بنیادبناناچاہیے کیونکہ اس بیانیئے سے مسلم لیگ ن کوہمدردی کاووٹ بھی حاصل ہوگا،جبکہ ساتھ میں مسلم لیگ ن کی پانچ سالہ کارکردگی کوبھی ووٹ ملے گا۔تاہم مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت میں اس بات کاابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوپایا کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے کس نعرے کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنا ہے۔دوسری جانب ذرائع ن لیگ کاکہنا ہے کہ ن لیگ میں گروپس کی سیاست نہیں ہے۔تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ کیے جاتے ہیں ۔تاہم پارٹی میں نوازشریف کی بات کواہمیت دی جاتی ہے اور حتمی تسلیم کیا جاتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن الیکشن مہم میں جس بیانیئے کہ ساتھ بھی اترے گی ووٹ پارٹی قائد نوازشریف کوہی پڑنا ہے۔پارٹی قائد نوازشریف مجھے کیوں نکالا سمیت بجلی کی لوڈشیدنگ اور دہشتگردی کے خاتمے سمیت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے نعرے پرہی انتخابی میدان میں جائیں گے۔کیونکہ قائد ن لیگ نوازشریف مجھے کیوں نکالاکولیکرجائیں یاترقیاتی منصوبوں کوبنیادبنائیں دونوں صورتوں میں ووٹ بینک نوازشریف کا ہی رہے گا۔(ن)

ٹاپ نیوزجب سری دیوی کا جس خاکی تابوت میں بند کیا جا رہا تھا تو میں نے کیا دیکھا ۔۔۔۔؟ بھارت کے مشہور سماجی کارکن اشرف تھمارا کا ششدر کر ڈالنے والا انکشاف

ٹاپ نیوزدعوؤں اور بڑھکوں کے باوجود تحریک انصاف کو شرمناک شکست : نہال ہاشمی کی نااہلی سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان کل ہونیوالے معرکے کا نتیجہ ملاحظہ کیجیے

ٹاپ نیوزسینیٹ الیکشن: 12 میں سے 11 نشستوں پر کس جماعت کی کلین سویپ فتح کا امکان ہے ؟ سیاسی پیشگوئی کر دی گئی



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2t9g4HE
via IFTTT

No comments:
Write komentar