اسلام آباد(ویب ڈیسک )ڈریپ کی جعلی دواسازکمپنی کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مبینہ جعلی دوا ساز کمپنی کے مالک کو طلب کر لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ آخریہ بندہ کون ہے؟ ،اب تواس شخص کوخوددیکھنے کیلئے مشتاق ہوں،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ڈریپ
اس شخص سے ڈرگیاہے، ہوسکتاہے اس شخص کودیکھ کرمیں مقدمہ ہی واپس لے لوں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈریپ کی جعلی دواسازکمپنی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے مقدمے کی درخواست کی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ غیرمعیاری ادویہ سازکمپنی کامالک ڈریپ کے قابوکیوں نہیں آرہا؟،سی او ڈریپ نے کہا کہ ریاست 4 سال سے بے یارومددگارہے،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کمپنی غیرمعیاری ادویات بنارہی ہے،اس پر سی او ڈریپ نے کہا کہ کمپنی کامالک اتناطاقتورہے کہ پکڑنہیں سکتے،ان کا کہناتھا کہ کمپنی کیخلاف ایکشن لیں تو ادارے ہمارے خلاف متحرک ہوجاتے ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آخریہ بندہ کون ہے؟،اب تواس شخص کوخوددیکھنے کیلئے مشتاق ہوں، چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ڈریپ اس شخص سے ڈرگیاہے،ہوسکتاہے اس شخص کودیکھ کرمیں مقدمہ ہی واپس لے لوں۔سی او ڈیپ نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈرنہیں رہی،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے،کمپنی کیخلاف درخواست ڈریپ نے دی،سپریم کورٹ نے سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی۔عدالت نے آئی جی پولیس اسلام آبادکوکمپنی کے مالک کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی اورڈی آئی جی پولیس راجارفعت مختارکوبھی طلب کرلیااس کے علاوہ ایڈیشنل ڈی جی نیب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا گیا۔(ن)
ٹاپ نیوزسینیٹ الیکشن: 12 میں سے 11 نشستوں پر کس جماعت کی کلین سویپ فتح کا امکان ہے ؟ سیاسی پیشگوئی کر دی گئی
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2FId7QM
via IFTTT

No comments:
Write komentar