Technology

Ads

Most Popular

Friday, 2 March 2018

قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک قطر کے آگے گھٹنے ٹیکنے لگے

 

(تسنیم خیالی)
قطر کے بائیکاٹ کے معاملے میں شرمناک ناکامی کے بعد اب سعودی عرب،امارات،بحرین اور مصر اب الٹے پاؤں پلٹنےپر مجبور ہورہے ہیں اور آہستہ آہستہ قطر کے آگےگھٹنے ٹیکنے لگے ہیں،مذکورہ ممالک نے حال ہی میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے صلح کی طرف اشارہ کیا ہےجو کہ گزشتہ آتھ مہینوں سے چلاآرہا ہے ،ان کے مؤقف کے بالکل برعکس ہے،یہ چاروں ممالک صلح کے لیے اسی شرط پر تیار تھے کہ قطر ان کے تمام تر مطالب کو قبول کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد کرے۔

گزشتہ بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان میں سعودی عرب،امارات،بحرین اور مصر کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں ہمارے اور قطر کے درمیان اس چھوٹی سی سیاسی کشیدگی کا حل ہونا ضروری ہے اور اس کا حل امیر کویت شیخ صالح الاحمد الجابر الصباح کی وساطت کی بنیاد پر ہونا چاہیے اور ہم امیر کویت کی تمام کاوشوں اور کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی حمایت کرتے ہیں،ہماری نظر میں امیر کویت کے ذریعے ہی اس معاملے کا بہترین حل نکالاجاسکتا ہے۔

کچھ کہنے سے قبل آپ کو یاد دلاتا چلوں کہ قطر کے بائیکاٹ کے ابتدائی دنوں میں بائیکاٹ کرنے والے ممالک بضد تھے کہ ان کی وضع کردہ 13 شرائط پر عمل درآمدگی کی ہی صورت میں قطر سے صلح کی جائے گی اور اس ضمن میں جب امیر کویت نے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کرتے ہوئے صلح صفائی کی کوشش کی تھی تو شاہ سلمان نے واضح لفظوں میں کہا تھا کہ صلح ایسی صورت میں ہوگی کہ قطر ہمارے تمام مطالبات پر عمل کرے۔

علاوہ ازیں گزشتہ دسمبر میں کویت میں منعقد ہونے والے خلیج کونسل اجلاس میں بھی سعودی عرب،امارات اور بحرین نے نچلے سطح کے نمائندوں کو اجلاس میں شرکت کے لیے بھیجا تھا جو کہ اجلاس میں شریک امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ثالثی کو عدم قبول کرنے کی نشاندہی تصور کیا جاتا ہے۔اب اچانک بائیکاٹ کرنے والے ممالک کو کویت اور شیخ صباح کی یاد کیسے آگئی ۔

بائیکاٹ کا اقدام انتہائی غلط فیصلہ تھا اور اس کے منفی اثرات صرف اور صرف بائیکاٹ کرنے والے ممالک پر مرتب ہوئے اور دنیا بھر میں اس اقدام کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا،اب آٹھ مہینوں کی ذلالت کے بعد یہ ممالک کسی بھی طرح اس معاملے کو ختم کرنا چاہتی ہے،مگر یہ اتنا آسان نہیں ہوگا خاص طور پر خود بائیکاٹ کرنے والے ممالک کے لیے کیونکہ قطر نے بائیکاٹ سے لیکر آج تک اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ اسے اس بائیکاٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور اگر یہ ممالک تا ابد بائیکاٹ پر قائم رہتے ہیں تب بھی قطر کو کوئی فرق نہیں پڑتا،اس بنا پر قطر نے سعودی عرب،امارات،بحرین اور مصر کی کوئی شرط نہیں ماننی اور انکے ایک بھی مطالبے پر عمل درآمد نہیں کرنا جو کہ بائیکاٹ کرنے والے ممالک کے لیے ایک بہت بڑی بے عزتی ہے۔

رہی بات امیر کویت کی تو وہ انتہائی منجھی ہوئی اور سمجھدار شخصیت ہیں اور آخر تک اس معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کرتے رہیں گے،بائیکاٹ کرنے والے ممالک جس طرح قطر کا بائیکاٹ کرنے پر بے عزت ہوئے اسی طرح صلح پر بھی بے عزت ہوں گے۔

The post قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک قطر کے آگے گھٹنے ٹیکنے لگے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2oBpabw
via IFTTT

No comments:
Write komentar