ملتان(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ پہلے (ن) لیگ ’’نااہل ‘‘ہوئی ‘اب ’’ش ‘‘سے شرمناک ہو گی‘شہباز شریف کی نااہلی کو دنیا کا کوئی شخص نہیں روک سکتا‘حکومت کے نوے سے بھی دن کم رہ گئے ہیں اور وہ پالیسیاں نہیں بنا سکتے‘بیوروکریسی ہمارے ٹیکسوں سے عیاشی کرتی ہے ‘وہ قوم کی نوکر ہیں
نواز شریف کو 25 سال قید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معروف صحافی نے تہلکہ خیز خبر دے دی
‘اس وقت پنجاب میں سول سروسز گروپ نے بغاوت کر رکھی ہے‘تحریک انصاف حکومت میں آ کر اس باغی بیوروکریسی کیخلاف مقدمات درج کروائے گی۔ وہ بدھ کو ہائیکورٹ بار ملتان میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ایکٹ2017 میں امیدواروں کے متعلق معلومات کم طلب کرنے کی شقوں کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ، عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ فاضل جسٹس نے استفسار کیا کہ سینٹ الیکشن کب ہو رہا ہے، وکیل نے کہا کہ سینٹ الیکشن 3 مارچ کو ہیں حلف لینے سے پہلے 4 چیزوں کے بارے میں معلوم کرنا ضروری ہے ، کوئی فوجداری مقدمات میں نامزد تو نہیں، پاکستان کے ساتھ وفاداری کو بھی دیکھنا ہو گا ، آئین کے آرٹیکل 63 ون جی اور ایچ پر پورا اترنا ضروری ہے،فاضل جسٹس نے کہا کہ آج کل کے حالات میں 63ون جی کی انڈرٹیکنگ کون دے گا، وکیل نے کہا کہ یہ بھی دیکھنا ہو گا کوئی قرض تو نہیں لیا گیا ،ٹیکس گوشوارے دیکھنا بھی ضروری ہیں، فاضل جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تفصیلات تو الیکشن کمیشن نے حاصل کرنی ہیں، کسی اچھی بات پر گورنمنٹ کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ سینٹ الیکشن ملتوی ہوں، اگر کوئی کریمنل ریکارڈ کا مالک پارلیمنٹ پہنچ جائے تو برداشت نہیں کریں گے، پیسے والے لوگ ایم پی ایز کو خریدتے ہیں، (ش س م)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2FJTw2I
via IFTTT
No comments:
Post a Comment