Technology

Ads

Most Popular

Friday, 2 March 2018

نیتن یاہو کی امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعمیراتی بات چیت کی خواہش

 

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خواہش ظاہر کی ہے کہ اسرائیل کی اور دیگر خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعمیراتی بات چیت ہونی چاہیے کیونکہ اسرائیل کی طرح امارات اور متعدد خلیجی ریاستوں کے نزدیک حماس ایک دہشت گرد تنظیم کے علاوہ کچھ نہیں۔بیت المقدس میں امریکہ سے دورے پر آئے ہوئے متعدد یہودی شخصیات سے ملاقات کے دوران نیتن یاہو کا مزیدک کہنا تھا کہ علاقے میں امارات کا تعمیراتی کردار قابل ستائش اور خوش آئند ہے جبکہ قطر کا کردار اماراتی کردار کے برعکس انتہائی منفی اور اسرائیلی مفادات کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کئی سالوں سے امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی خبریں چلی آرہی تھیں اور اس حوالے ویکی لیکس نے بھی کافی انکشافات سامنے لائے تھے،جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان خفیہ طور پر گہرے اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کئی سالوں سے چلے آرہے ہیں۔

The post نیتن یاہو کی امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعمیراتی بات چیت کی خواہش appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2tdQGR6
via IFTTT

No comments:
Write komentar