Pages

Friday, 2 March 2018

سعودی ولی عہد کے خلاف لندن میں مظاہروں کا خطرہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں حزب مخالف لیبر پارٹی کے حامیوں اور جنگوں کے خلاف مہم میں پیش پیش تین بڑی تنظیموں نے 8 مارچ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے برطانیہ کے سرکاری دورہ کے خلاف دس ڈاوکے ڈاوننگ اسٹریٹ کے سامنے دھرنا دینے اور مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی ولی عہد کے خلاف مظاہرہ کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ولی عہد وزیر دفاع کی حیثیت سے یمن میں سعودی اتحاد کی جنگ کے معمار ہیں جس میں پچھلے تین برس میں تیرہ ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 49 ہزار افراد جن میں زیادہ تر بچے ہیں زخمی ہوئے ہیں، یمن کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی وجہ سےملک میں قحط کی صورت حال ہے جس کی وجہ سے آٹھ لاکھ بچے اور ڈیڑھ لاکھ افراد فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

ان تنظیموں میں Stop The War Coalition ،Campaign Against Arms Trade, اور Global Justice Now شامل ہیں ۔ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ یمن کی جنگ اس وقت انسانی تباہی کا سنگین ترین عالمی بحران ہے جس میں برطانیہ نے سعودی عرب کو 6 ارب چالیس کروڑ ڈالر کی مالیت کا اسلحہ فروخت کر کے مجرمانہ کردار ادا کیا ہے۔

The post سعودی ولی عہد کے خلاف لندن میں مظاہروں کا خطرہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2GXpsQq
via IFTTT

No comments:

Post a Comment