Technology

Ads

Most Popular

Friday, 2 March 2018

جنرل مک ماسٹرکو عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘ مائیکل اینٹن

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان مائیکل اینٹن نے امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جنرل ایچ آرمک ماسٹر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان نیشنل سیکورٹی کونسل مائیکل اینٹن نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل ایچ آر مک ماسٹر کو آئندہ ماہ ہٹائے جانے اور ان کی جگہ آٹو انڈسٹری کےایگزیکٹیواسٹیفن بیگن کو تعینات کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان نیشنل سیکورٹی کونسل کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل ایچ آر مک ماسٹر کے حوالے سے خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے مک ماسٹر اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی چینل نے خبردی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزرجنرل ایچ آر مک ماسٹر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ اگلے ماہ تک واہٹ ہاؤس چھوڑ کر جاسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 21 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے جنرل ایچ آرمک ماسٹرکوقومی سلامتی کے مشیر کےعہدے کے لیے منتخب کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنرل ایچ آر مک ماسٹر نہایت تجربہ کار اور قابل انسان ہیں امریکی فوج میں ان کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

The post جنرل مک ماسٹرکو عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘ مائیکل اینٹن appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2CThYvm
via IFTTT

No comments:
Write komentar