Technology

Ads

Most Popular

Friday, 30 March 2018

سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی مصر کے صدر منتخب

 

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عبدالفتاح السیسی مصر کے صدر منتخب ہو گئے۔ نومنتخب صدر کو 92فیصد افراد نے ووٹ دئیے۔مصر میں رواں ہفتے ہوئے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی بانوے فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح 47 فیصد رہی، جو گزشتہ الیکشن کے مقابلہ میں سات فیصد زیادہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی نتائج کا اعلان چند روز بعد کیا جائے گا۔ چھبیس تا اٹھائیس مارچ منعقد ہونے والے اس الیکشن میں صدر السیسی کی جیت یقینی قرار دی جا رہی تھی۔مصری حکومت کی کوششوں کی باوجود اس مرتبہ ٹرن آؤٹ کم ہی رہا۔

The post سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی مصر کے صدر منتخب appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2J5FEB3
via IFTTT

No comments:
Write komentar