Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 29 April 2018

بن زاید کی قطر کےخلاف نئی چال

 

(تسنیم خیالی)
اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان قطر پر حملے کےلئے بے تاب ہیں اور ایسا کرنے کےلیے وہ کسی بھی حد تک جانے کےلئے تیار ہیں، اس حوالے سے کویت سے تعلق رکھنے والے صحافی عبداللہ محمد الصالح نے انکشاف کیا ہے کہ بن زاید طیارہ حادثے کے ذریعے قطر کے خلاف جنگ کےلئے جواز پیدا کرنے پر غور کررہے ہیں، ٹویٹر پر الصالح کا کہنا تھا کہ بن زاید تب تک ٹھنڈا نہیں ہوگا جب تک وہ قطر پر قبضہ نہیں کرلیتا، وہ عالمی برادری کو قطر کے خلاف بھڑکانے کی کوشش میں مصروف ہے چونکہ قطر تمام عالمی معاہدوں اور یاداشتوں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتا ہے تو بن زاید کی کوشش یہ ہے کہ وہ کچھ ایسا کرے جس کی وجہ سے عالمی برادری قطر سے نفرت کرے اور تمام ممالک اس کا ساتھ چھوڑ دیں جس کے بعدیہ اچانک سے قطر پر حملہ کردے۔

الصالح کہتے ہیں کہ قطر کے بائیکاٹ کے معاملے کے آغاز سے اب تک اماراتی لڑاکا طیاروں نے متعدد مرتبہ قطر کی فضائی حدود میں داخل ہوکر قطر کو للکارا ،البتہ قطر نے اماراتی طیاروں کو اپنے دفاعی میزائلوں کا ہدف نہیں بنایا ،حالانکہ بن زاید یہی چاہتے تھے کہ قطر اماراتی طیاروں کو مارگرائے اس منصوبے کی ناکامی کے بعد بن زاید ایک شیطانی منصوبہ تیار کررہے ہیں جس سے دنیا کو یوں لگے کہ امارات قطری زیادتی اور غنڈہ گردی کا نشانہ بن گیا ہے، الصالح انکشاف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بن زاید قطر کی فضائی حدود میں امارات سے اڑان بھرنے والے ایک مسافر بردار طیارے کو اماراتی میزائل سے مارگرانے پر غور کررہے ہیں جس کا الزام وہ قطر پر عائد کرکے قطر پر فوجی حملے کا جواز بنائے، بن زاید کے نزدیک طیارے میں بہت سے غیر ملکی سوار ہوں گے اور یہ مارے جائیں گے تو ان ممالک کی حکومتیں قطر کے خلاف ہوجائیں گی، بن زاید اس بات کو حتمی بنانے کی کوشش کریں گے کہ طیارے میں کوئی امریکی یا پھر یورپی شہری سوار نہ ہو۔

الصالح مزید کہتے ہیں کہ بن زاید کو طیارے مارگرانے میں کافی تجربہ ہے اور اس نے اپنے 2بھائیوں احمد بن زاید اور ناصر بن زاید کو ایسے ہی قتل کیا تھا لہٰذا اس کے لئے غیر ملکیوں سے بھرا مسافر برادر طیارہ مار گرانا غیرمعمولی بات نہیں کیونکہ وہ قطر کے خلاف جنگ پر ڈٹا ہوا ہے اور صرف ایک بہانے کی تلاش میں ہے یا پھر یوں کہیں کہ بہانہ بنانے میں مصروف ہے ، الصالح کے بقول’’عالمی برادری کو قطر کے خلاف کرنے کے بعد، بن زاید قطر میں حکومت مخالفین کو حکومت کے خلاف بھڑکائیں گے جو بیرونی مدد کے لیے پکاریں گے جس کے بعد وہ (بن زاید) قطر حملہ کردیں گے، رہی بات قطر میں موجود ترک اور امریکی فوجیوں کی ، وہ حملے کو روکنے کی کوشش نہیں کریں گے کیونکہ قطر کے اندرونی عناصر نے مدد طلب کی ہے اور قطر پر حملے کرنے والی فورسز بلیک واٹر کی ہوں گی‘‘۔

الصالح اس ضمن میں مزید انکشاف کرتے ہیں کہ بن زاید چاڈ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عسکری عناصر کو امارات میں جمع کررہے ہیں جنہیں وہ یمن جنگ نہیں بلکہ کسی نئی جنگ میں استعمال کرنے جارہے ہیں، رہی امریکی صدر ٹرمپ کی بات تو وہ زیادہ پیسے دینے والے کے وفادار ہیں۔

اختتام پر آپ کو یاد دلاتا چلوں کہ امارات نے چند روز قبل قطر پر الزام عائد کیا تھا کہ اس کا ایک جنگی طیارہ بحرین کی فضائی حدود میں امارات سے اڑان بھرنے والے ایک مسافر بردار طیارے کا راستہ روکتے ہوئے طیارے سے بہت قریب آگیا تھا جو کہ ’’انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ‘‘ کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے قطر نے تو اس الزام کی تردید کرتے ہوئے اماراتی الزام کو جھوٹا قرار دے دیا ہے، اس بات سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بن زاید کس حد تک جاسکتا ہے۔

The post بن زاید کی قطر کےخلاف نئی چال appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2KnkRtq
via IFTTT

No comments:
Write komentar