اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار عامر متین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز اتنے بے بس ہوچکے ہیں کہ پی ٹی وی بھی ان کی تقریر نہیں دکھاتا ، کوئی بیورو کریٹ ان کی فائل پر دستخط نہیں کرتا۔ مسلم لیگ ن پاپولر جماعت کبھی نہیں رہی بلکہ یہ اسٹیبلشمنٹ اور الیکٹ ایبلز کی جماعت ہے
اورریاست کے تین ستون ان کے خلاف ہیں ۔نجی ٹی وی پر مسلم لیگ ن کے صادق آباد جلسے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے عامر متین نے کہا کہ مریم نواز کو کوئی ٹی وی نہیں دکھا رہا، عمران خان کو میڈیا نے 4 گھنٹے تک اپنے کروڑوں روپے کے اشتہارات چھوڑ کر دکھایا اور لوگوں نے سنا بھی ، لیکن ان کی اپنی حکومت میں یہ اتنے بے بس ہیں کہ پی ٹی وی بھی اتنا ڈرا ہوا ہے کہ وہ بھی میوٹ کر رہے تھے، دو چار منٹ بعد سارے چینل ان کو تھوڑا بہت دکھا دیتے تھے۔یہ اب بے بس ہورہے ہیں اور عوام کو کہہ رہے ہیں ان 50 لوٹوں کو ووٹ نہیں دینا جو 2013 میں ان کی پارٹی میں آئے تھے اور اب انہیں چھوڑ کر جارہے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں کہ اگلی دفعہ بھی ہمیں لے کر آنا تاکہ ایسی ہی بے بسی رہے۔شہباز شریف ان سے زیادہ پھنسے ہوئے ہیں اور 56 کمپنیوں کے کیس میں وہ نہیں بچتے۔ان کی آدھی کابینہ یا تو نا اہل ہوچکی ہے یا وہ جیل جانے والے ہیں۔عامر متین نے مریم نواز کی تقریر کو شکست خوردہ قرار دیا اور کہا کہ یہ اپنا آخری زور لگا رہے ہیں ان کے بیانیے اور انتخابی پالیسی میں بہت بڑا فرق ہے۔
یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ پاپولر جماعت نہیں بلکہ الیکٹ ایبلز کی پارٹی ہے، مسلم لیگ ن ہمیشہ ہی اسٹیبلشمنٹ کی جماعت رہی ہے، اب یہ خود ہی کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ، فوج اور میڈیا ان کے خلاف ہے۔ اگر ریاست کے تین ستون ایک پارٹی کے خلاف ہوں تو کوئی کیوں انہیں ووٹ دے گا۔انہوں نے کہا کہ اب تو یہ حال ہوچکا ہے کہ جو بھی بیورو کریٹ مل جائے وہ کہتا ہے کہ ان کی شریف فیملی کے ساتھ دور کی سلام دعا ہے۔ ان کی فائل آتی ہے تو بیورو کریٹس کی بیویاں کہتی ہیں کہ سائن نہ کرنا، بچے کہتے ہیں ڈیڈی سائن نہیں کرنا ، ہم نہیں چاہتے آپ جیل میں چلے جائیں۔(ع،ع)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2jqn0Zi
via IFTTT

No comments:
Write komentar