Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 3 May 2018

پاکستان کی افغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر داخلہ اور مشیر قومی سلامتی امور نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں امور زیر غور آئے۔

اجلاس میں افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان افغان بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ افغانستان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور بہتری کے لیے اہم تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں مشرقی اور مغربی سرحدی صورت حال سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔

The post پاکستان کی افغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2I9E3wp
via IFTTT

No comments:
Write komentar