(تسنیم خیالی)
آپ کو یاد ہوگا کہ 2ماہ قبل اماراتی ریاست دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ بنت محمد امارات سے ایک فرانسیسی جاسوس کی مدد سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں، لطیفہ دبئی سے فرار ہو کر عمان اور پھر بھارت چلی گئی تھیں جہاں انہو ںنے امریکہ کو سیاسی پناہ کی درخواست دےرکھی تھی، لطیفہ بھارت کے ساحلی علاقے ’’گوا‘‘ کے سمندر میں ایک باٹ میں 2ماہ سے موجود تھیں اور پھر اچانک سے بھارتی فورسز نے لطیفہ کو گرفتار کر کے دبئی حکام کے حوالے کردیا اس وقت لطیفہ کے حوالے سے کوئی نئی خبر سامنے نہیں آئی یہ بھی واضح نہیں کہ وہ آیا وہ زندہ ہے یا پھر ماردی گئی ہے، ویسے تو لطیفہ نے 2ماہ قبل شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں واضح طور پر کہا تھا کہ انھیں دبئی میں 3سال قید میں رکھا گیا اور ساتھ ساتھ تشدد کا نشا نہ بھی بنایا گیا، لطیفہ کی دبئی واپسی کے بعد کہا جارہا ہے کہ بھارتی وزیر نریندرمودی نے دبئی حکام کے ساتھ اپنی ’’یاری‘‘ نبھاتے ہوئے ذاتی طور پر لطیفہ کی گرفتاری اور پھر دبئی حکام کو حوالگی کا حکم دیا تھا۔
اس ضمن میں بھارتی اخبار ’’بزنس سٹینڈرڈ‘‘ نے انکشاف کیاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے دبئی حکام بالخصوص حکمران خاندان آل مکتوم کے ساتھ قریبی ذاتی تعلقات ہیں جس کی بنا پر محمد بن راشد نے مودی سے فون پر مدد مانگتے ہوئے لطیفہ کو گرفتار کرنے کےلیے کہا، مودی نے بھی یاری نبھاتے ہوئے ذاتی طور پر بھارتی ’’کوسٹ گارڈ فورسز‘‘ کو لطیفہ کی گرفتاری کا حکم دیا جس کے بعد بھارتی ’’کوسٹ گارڈفورسز‘‘ نے تین بحری بیڑے، متعدد ہیلی کاپٹرز اور ایک ڈرون طیارے کی مدد سے آپریشن کرتے ہوئے یاٹ میں سوار لطیفہ کو گرفتار کرتے ہوئے دبئی حکام کے حوالے کردیا، بھارتی اخبار نے مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے لطیفہ کی گرفتاری میں ذاتی طور پر ملوث ہونے کی تصدیق حکومت کے متعدد عہدے داروںنے کی ہے ، عہدیداروں کے مطابق مودی نے احکامات پر خود دستخط کئے تھے اور یہ آپریشن 4مارچ کو ’’گوا‘‘ کے ساحل سے 30میل کی دوری پر ہوا جہاں لطیفہ کا یاٹ کھڑا تھا، اس معاملے کے حوالے سے بھارتی نژاد برطانوی قانون دان ’’ابھیمینو جارج جین‘‘ کا کہنا ہے کہ ’’لطیفہ نے آن ریکارڈ دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں انکے والد کی نگرانی میں انھیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا ، اگر یہ دعوی سچ ثابت ہوجاتا ہے تو مودی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔‘‘
ان کے بقول ’’ایک تو لطیفہ کی اس طرح گرفتاری سیاسی پناہ کے قوانین کے مخالف ہےاور اس خلاف ورزی میں ملوث ہونا مودی کےلئے مشکلات کھڑی کرسکتا اور یہاں مودی بھارتی قوانین کی بھی خلاف ورزی کرتے نظر آرہے ہیں۔‘‘
لطیفہ کے معاملے پر بھارتی اور دبئی حکام دونوں ہی خاموش ہیں، صرف بھارتی دفتر خارجہ نے اس معاملے پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اس معاملے کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔ لطیفہ کے معاملے میں بہت سی پیچیدگیاں نظرآتی ہیں اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے بہت سے انکشافات ہونے کا قوی امکان ہے اور یہ معاملہ اتنی جلدی ختم ہونے والا نہیں ہوگا اور ہو سکتا ہے کہ یہ معاملہ بن راشد اور مودی کےلیے مشکلات کھڑی کردے۔
The post دبئی کی شہزادی کی واپسی میں مودی ملوث نکلے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JMOGTl
via IFTTT


No comments:
Write komentar