Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 2 May 2018

سیاسی میدان میں ہلچل : نامور اور معتبر سیاستدان نے قومی سطح پر نیا اور موثر سیاسی اتحاد تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) متحدہ مجلس عمل کے مقابلے میں مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں نیادینی وسیاسی اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کا حتمی اعلان 8مئی کو اسلام آبادمیں کیاجائے گا ،جمعیت علمائے اسلام (س)اوردفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں نئے اتحاد کیلئے متحدہ دینی محاذ،

تحریک تحفظ پاکستان اور پاکستان لیگ کے ناموں پرغورکیا جارہا ہے ،تاہم ان ناموں کے علاوہ بھی نام فائنل کیا جاسکتا ہے . نئے اتحاد میں جے یو آئی (س)، اہلسنت والجماعت، ملی مسلم لیگ، تحریک جوانان، جے یو پی نورانی سمیت دیگر ہم خیال جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے گا اوراس نئے انتخابی اتحاد میں دینی مدارس کے سربراہان اور مشائخ کوبھی شامل کیا جائے گا اسی طرح مختلف ہم خیال سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کئے جائیں گے ۔ مشترکہ نام ،جھنڈے اورمنشور کیلئے قائم کمیٹی اگلے 7روز میں حتمی فیصلہ دے گی ،دیگر سیاسی اور ہم خیال مذہبی جماعتوں سے رابطوں کیلئے بھی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت سیاسی اور ذیلی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں جمعیت علما اسلام (س) کے مولانا عبدالرؤف فاروقی ، مولانا شاہ عبدالعزیز، مولانا سید محمد یوسف شاہ، اہل سنت و الجماعت کے مولانا احمد لدھیانوی م، متحدہ جمعیت اہل حدیث کے مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری ،ملی مسلم لیگ کے حارث ڈار، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مولاناخلیل احمد مخلص، مولانا محمد زبیر البازی، تحریک نوجوانان پاکستان کے عبداللہ گل،انصار الامہ پاکستان کے مولانا فضل الرحمن خلیل، پاکستان راہ حق پارٹی کے حکیم محمد ابراہیم قاسمی، مشائخ پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فیاض الحسن حق باہواور دیگر اہم رہنمائوں نے شرکت کیں۔اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ۔تمام قائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قوم کو استحصالی سیاسی قوتوں سے نجات دلانے ،ملک کو سیاسی، اقتصادی اور معاشرتی بحرانوں سے نکالنے اور داخلی و خارجی سازشوں سے محفوظ بنانے کیلئے مشترکہ سیاسی جدوجہد کی جائے گی ۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2wdv60H
via IFTTT

No comments:
Write komentar