Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 2 May 2018

میں بتاتا ہوں ، بینظیر بھٹو کو کس نے اور کیوں قتل کروایا ۔۔۔؟ پرویز مشرف نے نام بتاتے ہوئے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

 

لاہور (ویب ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا ہے کہ آصف زرداری مجرمانہ ذہنیت کا ایک ایسا سیاسد ان ہے جس نے اقتدار کے حصول کیلئے اپنے سالے مرتضیٰ بھٹو اور بعد میں اپنی اہلیہ بے نظیر کو مروایا۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں

گفتگو کرتے ہوئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں بت نظیر کے دو ادوار میں آصف علی زرداری نے اتنے بڑے پیمانے پر کرپشن کی تھی کہ انہیں مسٹر ٹین پرسینٹ کہا جانے لگا تھا۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں دو مرتبہ آصف زرداری سے ملا لیکن کسی بھی طرح کے معاملات طے نہیں ہوئے تھے۔ صدارت سے استعفیٰ دینے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ مواخذے کے سلالئ میں مجھ پر بڑا دباؤ تھا۔ اگرچہ حفیظ پیرزادہ اس بات کا یقین دلا چکے تھے کہ میرے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہو جائے گی، لیکن میں نے ایک بے اختیار صدر رہنے کی بجائے مستعفی ہونا مناسب سمجھا۔کارگل ایڈعینچر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس سلسلے میں امریکی صدر بل کلنٹن سے نوا زشریف پر دباؤ ڈلوایا تھا اور میاں ن نوا زنشریف اہنے دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر بل کلنٹن کو یقین دہانی کر وا کر آئے تھے کہ پاکستانی افواج پہلی فرصت میں کاگل سے دستبدرار ہوجائے گی، پرویز مشرف نے مزید بتا کہ میں نے راجہ ظفر الحق اور چوہدری شجاعت کی موجودگی میں کاگل میں پاکستانی پوزیشن کے بارے میں بریفنگ بھی دی تھی، لیکن نواز شریف اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے کارگل کے محا ذ سے دستبددار ہوگئے اور سارا الزام مجھ پر دھر دیا۔دوسری طرف عدالت نے نواز شریف کو سزائے موت سنائی تھی تو وہ رو رو کر فریاد کرتے تھے مجھے بچاؤ میری جان بخشی کراؤ، سعودی شاہ نے خود مجھ سے نواز شریف کو جلاوطن کرنے کی درخواست کی تھی۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2FAicZT
via IFTTT

No comments:
Write komentar