دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)) انگلش ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹس کے بعد پہلے نمبر پر براجمان ہو گئی اور اس نے بھارت کو پہلی پوزیشن سے محروم کرتے ہوئے 5 برس بعد ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹس کی گئی جس کے تحت انگلینڈ کے 8 پوائنٹس میں اضافہ ہوا اور وہ 125 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ نمبر پر براجمان ہو گئی۔نئی اپ ڈیٹس کے بعد یکم،
مئی 2014 سے 30اپریل 2015 کی کارکردگی ہذف ہو گئی ہے اور یکم مئی 2015 کے بعد کی کارکردگی کی بنیاد پر رینکنگ ترتیب دی گئی ہے جس کی بدولت انگلینڈ کی ورلڈ کپ سمیت اس دورانیے میں خراب کارکردگی بھی رینکنگ کا حصہ نہیں رہی۔2015 ورلڈ کپ کے بعد سے انگلینڈ کی ٹیم نے آئن مورگن کی زیر قیادت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور تقریباً تمام ہی ٹیموں کو اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت زیر کیا۔انگلینڈ نے بھارت کو عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن سے محروم کردیا جو ایک پوائنٹ کی کمی کی وجہ سے،
تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔انگلینڈ کی ٹیم نے 5 سال بعد عالمی نمبر ایک کا منصب حاصل کیا ہے جہاں اس نے آخری بار جنوری 2013 میں ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔اس کے علاوہ دیگر ٹیموں میں جنوبی افریقہ 4 پوائنٹس گرنے کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلی گئی جبکہ دو پوائنٹس کی کمی کے بعد نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔سب سے زیادہ نقصان عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کا ہوا ہے جو 8 پوائنٹس کی کمی کے بعد 104 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
انگلینڈ کی طرح پاکستان کے بھی 8 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا میں صرف دو پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔بنگلہ دیش کو بھی تین پوائنٹس ملے ہیں اور وہ ساتویں نمبر پر برقرار ہے جبکہ 7 پوائنٹس کی کمی کے بعد سری لنکا کا آٹھواں نمبر ہے۔نئی درجہ بندی میں ویسٹ انڈیز نویں، افغانستان دسویں، زمبابوے 11ویں اور آئرلینڈ 12ویں نمبر پر ہیں۔
The post انگلینڈ ون ڈے کی عالمی نمبر ایک ٹیم بن گئی، بھارت کی تنزلی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2w8fUle
via IFTTT


No comments:
Write komentar