صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے ایک معروف سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ امریکہ، متحدہ عرب امارات، اسرائیل، سعودی عرب جیسی اسلام دشمن طاقتیں یمنی عوام کے وحشیانہ قتل عام میں برابر کی شریک ہیں۔ ایک انٹرویو میں ’’عبدالنصیر الراشدی‘‘ نے کہا کہ امریکہ، متحدہ عرب امارات، اسرائیل، سعودی عرب جیسی اسلام دشمن طاقتیں یمنی عوام کے وحشیانہ قتل عام میں برابر کی شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی ظالم و آمر حکومت نے یمن کے ہر رہائشی علاقے کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی وہابی رژیم نے یمنی عوام کے خلاف مظالم کی تمام حدود پار کی ہیں۔ سعودی عرب کی وہابی رژیم اور اس کے اتحادیوں نے بچوں، خواتین، زرعی زمین، اسپتالوں اور اسکولوں تک کو نشانہ بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کو بین الاقوامی برادری کے ظالمانہ خاموشی کے سائے میں لگتا ہے کہ یمن کے خلاف وحشیانہ جرائم کی انہیں بالکل چھوٹ ہے۔
انہوں نے یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا کہ محض تنقید اور مذمت سے یمن پر آل سعود کے حملے رکنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یمن نے آج تک سعودی عرب میں کسی بھی رہائشی علاقے کو نشانہ نہیں بنایا ہے کیونکہ تحریک انصاراللہ انسانی جانوں کا احترام کرتی ہے۔
The post آل سعود نے یمنی عوام کے خلاف مظالم کی تمام حدود پار کی ہیں: یمنی سیاسی ماہر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2NtCzNa
via IFTTT


No comments:
Write komentar