راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اس سال یومِ دفاع و شہدا منفرد انداز میں منایا جائے گا، مرکزی تقریب جی ایچ کیو سے براہ راست نشر کی جائے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شہدا کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا جائے گا، شاپنگ مالز شہدا کی تصاویر سے سجائے جائیں گے، بسوں، وینوں، ٹرکوں، پرائیویٹ گاڑیوں پر شہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی، تمام ایئر پورٹس پر شہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی۔
میجر جنرل آصف غفور نے قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں شہدا کی یاد اور وطن سے محبت کی تقریبات ہونگی، آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہدا کو یاد رکھیں، شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں، شہیدوں کو سلام، ہمیں پاکستان سے پیار ہے۔
The post یومِ دفاع و شہدا منفرد انداز میں منایا جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2PL72Yt
via IFTTT


No comments:
Write komentar