دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ نے قطر کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
قطر کے وزير دفاع نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے متحدین نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرکے اسے عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش بھی قطر کے خلاف ان کے دیگر گھناؤنے منصوبوں کی طرح ناکام ہوگئی۔ قطری وزیر دفاع نے کہا کہ قطری افواج اور قطری عوام اپنے ملک کا بھر پور دفاع کرنے اور دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔
The post قطر ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ : قطری وزیر دفاع appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2OiI6pj
via IFTTT


No comments:
Write komentar