لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر مہنگا ہو، ملک میں مہنگائی کا طوفان ہو، اپوزیشن کا احتجاج ہو، عمران خان ہر بات پر یہ جملہ ’’گھبرانا نہیں ہے ‘‘ ۔ یہ فقرہ کہتے ہیں، لیکن سینئر صحافی نے 1989 ء کا ایسا واقعہ سنا دیا کہ ہر کسی کے لیے یقین کرنا مشکل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی جنید سلیم کا کہنا تھا کہ 1989ء کی بات ہے جب ہم پنجاب یونیورسٹی کے ایک ہوسٹلز میں رہ رہے تھے انہی دنوں نہرو کپ کا فائنل ہورہا تھا جس میں ٹاپ ٹین ٹیمیں شرکت کر رہی تھیں۔ جنید سلیم کا کہنا تھا کہ ہم سارے لڑکے بھی ہوسٹل میں بیٹھے یہ میچ ٹی وی پر دیکھ رہے تھے۔
ہم لڑکوں کے گروپ میں فلسطینی نوجوان بھی تھا جو گورا چٹا تھا اور سب لڑکے اسے پیار سے مٹو کہا کرتے تھے جبکہ اس کا حقیقی نام صالح تھا۔جنید سلیم نے بتایا کہ وہ ہمارے ساتھ تو موجود تھا لیکن میچ نہیں دیکھ رہا تھا کیونکہ اسے کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں تھی اس لیے وہ میچ کی بجائے کیرم(کیرم بورڈ) کھیلتا رہا اور ساتھ ساتھ شکر گندی کھاتا رہا، لیکن ہم سے میچ کے بارے میں بھی پوچھتا رہا۔
جنید سلیم نے بتایا کہ پاکستان اور ویس انڈیز کی ٹیمیں مد مقابل تھیں تو میں نے مٹو کو بتایا کہ پاکستانی ٹیم کی حالت نازک ہے کیونکہ قومی ٹیم کے تین سے چار پلیئر آؤٹ ہوچکے تھے لیکن جیسے ہی عمران خان اور سلیم ملک نے پوزیشن سنبھالی تو ٹیم کو تھوڑا حوصلہ ہوا کیونکہ دونوں نے 100 کے قریب رنز بنا لیے لیکن 100 رنز کے بعد سلیم ملک بھی آؤٹ ہوگئے۔
مٹو چونکہ مجھ سے بار بار میچ کی صورتحال پوچھ رہا تھا کہ سب چھوڑو یہ بتاؤ کہ عمران خان وکٹ پر ہے نا؟ میں جواب دیتا ہاں، تو وہ مجھے کہتا گھبراؤ نہیں۔ پھر عمران نے اکرم رضا کے ساتھ ملک کر پاکستان کو میچ جتوا دیا اور عمران خان مین آف دی سیریز قرار پائے ۔
جنید سلیم کا کہنا تھا کہ عمران خان جب بھی ’’گھبرانا نہیں ہے ‘‘ کہتے ہیں تو مجھے وہ فلسطینی لڑکا یاد آجاتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ عمران خان اس میچ میں بھی مین آف سیریز کہلائیں گے ۔
The post ’’گھبرانا نہیں ہے ‘‘ سینئر صحافی جنید سلیم نے عمران خان کے حوالے سے دلچسپ واقعہ سنا دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2FTJdwZ
via IFTTT

No comments:
Write komentar