Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 1 December 2018

راشد لطیف کو عہدہ کیوں دیا گیا ؟ سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اصل کہانی سامنے رکھ دی

 

لاہور (ویب ڈیسک ) سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اہم انکشافات کر دئیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چئیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ راشد لطیف کو دانش کنیریا کی حمایت کرنے پر عہدہ نہیں دیا، محسن خان نے کہا کہ مجھے چیف سلیکٹر بنایا جائے،محسن خان وسیم اکرم کو گالیاں دیتے تھے

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چئیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ 35 پنکچر کا الزام لگنے کے بعد پی سی بی آنے پر پچھتایا لیکن نواز شریف نے کہا کہ عہدہ نہ چھوڑیں اب یہ ہمارا مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میں نوکریوں کے لیے لاہور اور کراچی میں تعصب ہے۔راشد لطیف نے چیف سیکرٹری کی آفر پر کہا کہ اینٹی کرپشن کا ہیڈ بنائیں۔راشد لطیف کو دانش کنیریا کی حمایت کرنے پر عہدہ نہیں دیا تھا۔محسن خان نے کہا کہ مجھے کوچ یا سلیکٹر بنائیں جس کے بعد میں نے اس متعلق کچھ لوگوں سے مشورہ کیا لیکن لوگوں نے منع کیا اور کہا کہ آپ کو نئے لوگوں کو سامنے لانا چاہئیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محسن خان تو وسیم اکرم کو گالیاں دیتے تھے لیکن آج وہ ان کے ساتھ بیٹھے ہیں ۔ چئیرمین پی سی نے مزید کہا کہ کرکٹ کمیٹی میں سفارشی ٹولہ بیٹھا ہے ۔ مجھے لوگوں نے وقار یونس کو بھی لانے سے منع کیا لیکن انہوں نے اس لیول کی کارگردگی نہیں دکھائی جب کہ بعد میں وقار یونس سے مجھ پر ہی تنقید کی حالانکہ میں نے تو ان کو لانے والوں میں سے تھا ۔ خیال رہے نجم سیٹھی نے تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا تھا ۔

The post راشد لطیف کو عہدہ کیوں دیا گیا ؟ سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اصل کہانی سامنے رکھ دی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2DUeJIl
via IFTTT

No comments:
Write komentar