Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 1 December 2018

حکومت نے خادم حسین رضوی کو زور دار جھٹکا دیدیا ، کونسا سخت ترین قدم اٹھا لیا ؟ فوادچوہدری نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کیخلاف دہشتگردی اور بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ آئین کے اندر رہ کر احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن گاڑیوں کو روکنا اور خواتین کے پرس چھیننا احتجاج کا درست طریقہ نہیںہے جبکہ موٹر وے پر گاڑیوں کو روک کر انہیں آگ لگانا بھی درست نہیں ہے ، دھرنے کے دوران کروڑوں روپے کا نقصان کیا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ تحریک لبیک کی قیادت کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیاہے اور ان کیخلاف مقدمہ بھی درج ہو گیا ہے ۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خادم حسین کیخلاف مقدمہ سول لائنز تھانے میں درج کیا گیا ہے ۔ خادم رضوی سمیت تحریک لبیک کے دیگر رہنما حفاظتی تحویل میں ہیں، افضل حسین قادری کو گجرات میں چارج شیٹ کیا گیا ہے، ان تمام افراد کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات چلیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ پنجاب میں سے 2899 افراد کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ، شہریوں کی جان مال کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں اور املاک کو تباہ کرنے والوں کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

The post حکومت نے خادم حسین رضوی کو زور دار جھٹکا دیدیا ، کونسا سخت ترین قدم اٹھا لیا ؟ فوادچوہدری نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Q7OIwG
via IFTTT

No comments:
Write komentar