بہاول پور(ویب ڈیسک)نجی اسپتال کے ایکسرے ٹیکنیشن کے مبینہ تشدد سے 9 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ٹیکنیشن نے مجھے بھی مکا مارا، بچی کے والد رفیق کا الزام، احتجاج پر پولیس اور اے سی موقع پر پہنچ گئے۔نجی اسپتال میں ایکسرے کیلیے آنے والی بچی بیماری کے باعث سیدھی کھڑی
نہیں ہو سکتی تھی جسے دیکھ کر ٹیکنیشن کو غصہ آ گیا اور اس نے بچی کی کمر پر مکا مار دیا، مکا لگنے سے 9 سالہ سونیا موقع پر دم توڑ گئی۔سونیا کے والد رفیق نے الزام لگایا ہے کہ ٹیکنیشن نے مجھے بھی مکا مارا اور کہا کہ بچی کو سیدھی طرح پکڑو، بچی کے والد کے احتجاج پر پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی شروع کر دی۔(ذ،ک)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2GVKGzu
via IFTTT

No comments:
Write komentar