Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 3 May 2018

امریکہ اور اس کے اتحادی اپنی شکست کے بعد خاموش نہیں بیٹھیں گے، سید حسن نصراللہ

 

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ شام، عراق اور لبنان میں اپنے منصوبوں میں ناکام ہو جانے کے بعد امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب۔ خاموش نہیں بیٹھیں گےحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے لبنان کے صوبے بقاع میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب میں شام میں قانونی حکومت کے مقابلے میں مقابل فریق کو ہونے والی شکست کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تحریک مزاحمت کے خلاف جنگ شروع کرانے کی غرض سے امریکہ کو اکسانے کے لئے سعودی عرب سیکڑوں ارب ڈالر ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

انھوں نے صراحت کے ساتھ کہا کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان علاقے میں جنگ کی آگ بھڑکانے سے متعلق امریکہ اور اسرائیل کو اکسانے کے لئے اربوں ڈالر ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ اب اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے اور اسی سے تلملائے دہشت گردوں کے حامی منجملہ امریکہ اور اس کے اتحادی جن میں سعودی عرب پیش پیش ہے، سکون سے نہیں بیٹھ پا رہے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ جو ممالک علاقے میں بے چینی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اسرائیل کے حق میں کام کر رہے ہیں اور وہ جنوبی لبنان ، بقاع اور تحریک مزاحمت کے دشمن ہیں۔

The post امریکہ اور اس کے اتحادی اپنی شکست کے بعد خاموش نہیں بیٹھیں گے، سید حسن نصراللہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2FCVPmN
via IFTTT

No comments:
Write komentar