Technology

Ads

Most Popular

Thursday, 3 May 2018

ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے پر فرانس و آسٹریلیا کے سربراہوں کی تاکید

 

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے صدر اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے ایٹمی معاہدے پر عمل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے سڈنی میں آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرنبل کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایٹمی معاہدے کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس، اس بین الاقوامی معاہدے پر کاربند ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا فیصلہ جو بھی ہو، ہمیں ہمہ جہتی مذاکرات اور سمجھوتے کی ضرورت ہے اس لئے کہ کوئی بھی، علاقے میں کشیدگی میں اضافے کا خواہاں نہیں ہے۔اس پریس کانفرنس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل نے بھی ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے شدہ ایٹمی معاہدہ موجودہ حالات میں بہترین آپشن ہے۔اس سے قبل چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بھی ایک بیان میں ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا

The post ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے پر فرانس و آسٹریلیا کے سربراہوں کی تاکید appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2jqYebg
via IFTTT

No comments:
Write komentar