تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صوبہ مازندران میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے ملت اسلامیہ کو غدیر سے اتحاد اور یکجہتی کے لئے استفادہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و اهل بیت کے زیر سایہ اتحاد اسلامی غدیر کا پیغام ہے۔ سرزمین ایران کے مشہور عالم دین اور صوبہ مازندران میں ولی فقیہ کے نمائندہ’’ آیت الله نور الله طبرسی‘‘ نے غدیر بین الاقوامی فائونڈیشن کے اراکین سے ملاقات میں عید سعید غدیر کے نزدیک ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حاضرین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ غدیر کی ترویج میں تمام امکانات کو بروئے کار لایا جائے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ موجودہ دور ہر دور سے زیادہ غدیری ثقافت کا نیاز مند ہے کہا کہ اس حال میں کہ دشمن غدیری ثقافت کو کمزور کرنا چاہتا ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ اس کی ترویج کی کوشش کرنی چاہئے۔
خبرگان رہبر کونسل میں صوبہ مازندران کے نمائندہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ تمام اسلامی معاشرہ میں غدیری اقداروں کا بول بالا ہونا چاہئے کہا کہ غدیر گمراہی کے اندھیرے میں چراغ ہدایت کے مانند ہے جس کی روشنی میں اسلامی معاشرہ آگے کی جانب قدم آگے بڑھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ غدیر اسلامی معاشرہ کی سعادت اور عظمت کا نام ہے اور یقینا اس راستہ پر گامزن رہ کر ملت اسلامیہ کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ شہر ساری کے امام جمعہ نے کہا کہ غدیر مخلتف میدانوں میں اسلامی معاشرہ میں نشاط اور ثبات کا سبب ہے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ملت اسلامیہ غدیر سے اتحاد اور یکجہتی کے لئے استفادہ کرے کہا کہ افسوس بعض جاہل لوگ اس پُرمسرت واقعہ سے شیعہ اور اہلسنت کے درمیان اختلافات کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرتے ہیں ۔
آیت الله طبرسی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ملت اسلامیہ حواشی اور چھوٹی موٹی باتوں کو درگذر اور ان سے چشم پوشی کرتے ہوئے آپس میں متحد ہونے کی کوشش کریں کہا کہ مسلمان آگاہ رہیں کہ اختلافات اور تفرقہ کسی کے بھی حق میں بہتر نہیں یہ باتیں فقط و فقط دشمن کو اپنوں کے درمیان گھنسے کا باعث ہوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ قرآن و اهل بیتؑ کے زیر سایہ اسلامی اتحاد غدیر کا پیغام ہے اور عصر حاضر میں اسلامی ممالک کی موجودہ صورت حال غدیر سے بے توجہی کی وجہ ہے۔ خبرگان رہبر کونسل میں صوبہ مازندران کے نمائندہ نے کہا کہ عالمی معاشرے کو امام علی علیہ السلام کی شخصیت سے آشنا کرانا نہایت ضروری ہے اسلئے غدیر کو بین الاقوامی سطح پر اُ جاگر کرنا لازمی ہے۔
انہوں نے ولایت امیرالمومنین کو عظیم نعمت شمار قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ پوری تاریخ میں دشمنوں نے ولایت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مگر علمائے دین کی ہوشیاری اور بیداری سے یہ پروجیکٹ شکست سے دوچار ہوا۔
The post قرآن و اهل بیت کے زیر سایہ اتحاد اسلامی غدیر کا پیغام ہے: آیت الله نور الله طبرسی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2wooU3v
via IFTTT


No comments:
Write komentar