منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین کے ایک روز نامہ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ معامیر کے علاقے میں ملک کی عوام بحرین کے شہدا ءسے وفاداری کا اعلان اور جیلوں میں بند بحرینی قیدیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے آل خلیفہ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج رہی۔ بحرینی روز نامہ ’’منامہ پوسٹ‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ معامیر کے علاقے میں ملک کی عوام بحرین کے شہدا ءسے وفاداری کا اعلان اور جیلوں میں بند بحرینی قیدیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے آل خلیفہ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج رہی۔
رپورٹ کے مطابق بحرینی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بحرینی پرچم اور ایسے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ آل خلیفہ حکومت کے زوال تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف اس ملک کے عوام کا احتجاج جاری ہے اور مظاہرین اپنے ملک میں آل خلیفہ حکومت کے خاتمے اور جمہوری حکومت کے قیام نیز سیاسی قیدیوں کی آزادی کے خواہاں ہیں۔
The post آل خلیفہ کے زوال تک بحرینی انقلاب جاری رہے گا: منامہ پوسٹ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2PkJM2L
via IFTTT


No comments:
Write komentar