واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق سربراہ نے این بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کے حادثے کے بارے میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان آگاہ ہیں۔ سعودی عرب کا انکار فریب پر مبنی ہے۔
جان برینن کا کہنا ہے کہ بعید ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان جمال خاشقجی کے حادثے کے بارے میں بے خبر ہوں۔ برینن کا کہنا ہے کہ اگر خاشقجی کسی ہوٹل یا اپنے گھر سے لاپتہ ہوتے تو سعودی عرب کا دعوی قبول ہو سکتا تھا لیکن خاشقجی ترکی میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں لاپتہ ہوئے ہیں اور اس بارے میں سمعی اور بصری ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
The post خاشقجی کے حادثے کے بارے میں سعودی عرب کے ولیعہد آگاہ ہیں:سابق سربراہ سی آئی اے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2OYo87B
via IFTTT


No comments:
Write komentar