Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 31 October 2018

امریکہ و کینیڈا میں اربعین حسینی کا مارچ

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں مسلمانوں اور اہلبیت اطہار علیہم السلام کے دیگر چاہنے والوں نے اربعین حسینی کا خاص طور سے اہتمام کیا۔

امریکہ کے مختلف شہروں خاص طور سے نیویارک اور لاس انجلیس میں اربعین حسینی کے پروگرام کا نہایت پرشکوہ طریقے سے اہتمام کیا گیا۔

کینیڈا کے بھی ہزاروں لوگوں نے شہر ٹورنٹو میں اربعین حسینی کے مارچ میں شرکت کی۔ ریاست کبک کے شہر مونترال میں میک گیل یونیورسٹی کے انجینیئر کالج میں پرامن مارچ کے عنوان سے اربعین حسینی کی تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس نمائش کا عام لوگوں خاص طور سے تعلیم یافتہ لوگوں نے وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا۔ ان تصاویر میں عراق کے شہر نجف اشرف سے کربلائے معلی تک کے عظیم الشان اور عدیم المثال مارچ کی منظر کشی و عکاسی کی گئی ہے۔

The post امریکہ و کینیڈا میں اربعین حسینی کا مارچ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Rl8ot4
via IFTTT

No comments:
Write komentar