Technology

Ads

Most Popular

Monday, 1 October 2018

“یہ تمام پائلٹ آف لوڈ کردیں۔۔۔” چیف جسٹس نے قومی ائرلائن کو اہم حکم جاری کردیا

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی آئی اے کے جعلی ڈگری والے افسران سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ہے ۔چیف جسٹس نے جعلی ڈگری والے افسران کو آف لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ تمام پائیلٹس اپنی اصلی اسناد کی تصدیق کرویئں ۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیتے ہوئے کہا یہ کیا بدمعاشی لگا

رکھی ہے کہ جعلی ڈگریوں والا دور ختم ہو گیا اب سب کی تصدیق کی جایے گی ۔ واضح رہے سپریم کورٹ آف پاکستان میں بنی گالہ تجاوزات کیس اور جعلی ڈگریوں سے متعلق معاملہ سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہو رہی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔پائلٹس اور کیبن کریو جعلی ڈگری کیس کی سماعت آج ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے پی آئی اے پائلٹس اور دیگر عملے کی ڈگریوں کی تصدیق نہ کرنے والے 19 تعلیمی بورڈز اور جامعات کے سربراہوں کو آج طلب کر رکھا ہے۔بنی گالا تجاوزات کیس کی سماعت بھی آج ہو رہی ہے۔ گزشتہ سماعت سات اگست کو ہوئی تھی جس میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ عمران خان اس معاملے کو دیکھیں گے جب کہ سروے آف پاکستان نے عدالت سے چھ ہفتے کا وقت مانگا تھا۔اسلام آباد کی خواتین کے لیے مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست، اسکولوں کی فیس میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج ہو رہی ہے۔گزشتہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے درخواست دینے والی ایک خاتون نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی آبادی میں نصف تعداد خواتین کی ہے لیکن یہاں سے خواتین کی مخصوص نشستیں نہیں رکھی گئیں۔سپریم کورٹ پہنچنے والی درخواست گزار نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف عدالت عظمی سے رجوع کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2RjOgZc
via IFTTT

No comments:
Write komentar