Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 31 October 2018

اسرائیلی طیارہ پاکستان نہیں آیا، فوج ریاض بھیجنے کا معاہدہ نہیں کیا: شاہ محمود

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے اسرائیلی طیارہ پاکستان نہیں آیا، فوج ریاض بھیجنے کا معاہدہ نہیں کیا۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال حکومت کو ہی نہیں سب کو متاثر کرتی ہے، معاشی صورتحال پر ایک سیر حاصل بحث ہونی چاہیے، اپوزیشن کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، ملک کو چارٹر آف اکانومی کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا 10 سالوں میں بیرونی قرضے سے 6 ہزار سے بڑھ کر 30 ہزار ارب ہوگئے ہیں، معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے حزب اختلاف کو ایوان میں کردار ادا کرنا چاہیے، جب تک سب مل کرکام نہیں کرینگے مسائل حل نہیں ہونگے۔

The post اسرائیلی طیارہ پاکستان نہیں آیا، فوج ریاض بھیجنے کا معاہدہ نہیں کیا: شاہ محمود appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Rtm31l
via IFTTT

No comments:
Write komentar