Technology

Ads

Most Popular

Monday, 24 December 2018

میرا ضمیرمطمئن ہے اس لیے ۔۔۔۔ فیصلے سے قبل نواز شریف کا ناقابل یقین بیان سامنے آ گیا

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے کسی قسم کا خوف نہیں، ضمیر مطمئن ہے اور کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا پڑے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے نیب ریفرنسز کا فیصلہ سنائے جانے

سے قبل نوازشریف نے عباس آفریدی کے فارم ہاؤس پر اپنے وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کی ہے۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ہمراہ ان کے بھتیجے اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔احتساب عدالت میں پیشی سے قبل لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا، اللہ سے پوری امید ہے کہ انصاف ملے گا۔نواز شریف نے کہا کہ کیس میں کچھ نہیں اس لیے زیادہ زیادتی کر بھی نہیں سکتے، ایک بار پھر پاکستان کو پٹری سے اتار دیا گیا ہے، موجودہ حکومت نے عوامی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کردیا۔ذرائع کے مطابق مطابق نوازشریف نے رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے ، میرا ضمیر مطمئن ہے ، کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سر جھکانا پڑے ، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا ہے ۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھا کہ ایماندار سے ملک اور عوام کی خدمت کی ہے جبکہ کیس میں کچھ نہیں ہے اس لیے زیادہ زیادتی کر بھی نہیں سکتے ۔یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک اب سے کچھ دیر بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنائیں گے۔

The post میرا ضمیرمطمئن ہے اس لیے ۔۔۔۔ فیصلے سے قبل نواز شریف کا ناقابل یقین بیان سامنے آ گیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2PYRa3n
via IFTTT

No comments:
Write komentar