Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 30 June 2018

ناورے کی حکومت کا بھی گوگل اور فیس بک پر ڈیٹا چوری کا الزام

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل اور فیس بک پر ڈیٹا چوری کا ایک اور الزام، ناروے کی حکومت نے دونوں کمپنیوں پر خفیہ طریقے سے صارفین کا ڈیٹا جمع کرنے کا الزام لگا دیا، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں کی رسائی اس ڈیٹا تک بھی ہے جو صارفین خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔

گوگل اور فیس بک ایک بار پھر الزامات کی زد میں آ گئے، ناروے کی حکومت نے دونوں کمپنیوں پر ڈیٹا چوری کا الزام لگا دیا ہے۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کمپنیوں کو خفیہ ڈیٹا تک بھی رسائی ہے،صارفین جو ڈیٹا خفیہ رکھنا چاہتے ہیں وہ بھی محفوظ نہیں ہے۔

ناروے کے سرکاری ادارے کنزیومر کونسل کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ انٹرنیٹ کی دو بڑی کمپنیاں صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کے لیے خفیہ کوڈ استعمال کرتی ہیں، رپورٹ کے مطابق فیس بک ، گوگل اور ونڈوز کی رسائی اُس ڈیٹا تک بھی ہے جو صارفین خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔حال ہی میں ڈیٹا لیک کے الزامات لگنے پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو امریکی کانگریس اور یورپین پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہونا پڑا تھا۔

The post ناورے کی حکومت کا بھی گوگل اور فیس بک پر ڈیٹا چوری کا الزام appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2KxDZoa
via IFTTT

No comments:
Write komentar