Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 30 June 2018

سعودی عرب میں ویزہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کے لیے انتباہ جاری

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے ویزہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کے لیے انتباہ جاری کر دیا۔ 50 ہزار ریال کا جرمانہ وصول کیا جا سکتا ہے چھ ماہ سعودی جیل میں گزارنا ہونگے۔ ذمہ دار ٹور آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی طرف سے سعودی حکومت کے انتباہ کے بارے میں اسلام آباد سے پریس نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ملازمت کے حصول کے لیے ویزہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ اس صورتحال سے بچنے کی کوشش کی جائے بصورت دیگر کاروائی کرتے ہوئے ایسے زائرین سے پچاس ہزار ریال کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔اپنے ملک بیدخلی سے قبل جرمانہ کی ادائیگی کے علاوہ چھ ماہ کی قید ہو گی۔ پچاس ہزار ریال کی عدم ادائیگی پر مزید سزا کاٹنی ہو گی۔ کسی بھی عمرہ زائرین کے غائب ہونے کا متعلقہ ٹو آپریٹرز ذمہ دار ہونگے اور ان کا ٹور آپریٹرز کا لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے اور شیڈول کے مطابق عمرہ زائرین کے واپس نہ جانے پر ٹور آپریٹرز کے خلاف مزید بھی سخت الزامات کیے جائیں گے۔

The post سعودی عرب میں ویزہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کے لیے انتباہ جاری appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Kx1nWq
via IFTTT

No comments:
Write komentar