Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 30 June 2018

پاکستان بلیک لسٹ میں شامل نہیں، ایف اے ٹی ایف

 

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان اس کی بلیک لسٹ میں نہیں ہے۔ایک اعلامیے میں ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان کے نظام میں اسٹریٹیجک خامیاں ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستانی نظام میں 10 خامیوں کی نشاندہی کی ہے جو ٹاسک فورس کے معیار سے مطابقت نہیں رکھتا۔ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل پیرس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ملکوں کی گرے لسٹ میں شامل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔رواں سال فروری میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو تادیبی اقدامات کرنے کے لیے 3 ماہ (جون تک) کا وقت دیا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے 25 اپریل کو ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں 27 صفحات پر مشتمل اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسگ اقدامات پر رپورٹ پیش کی تھی تاہم 22 مئی کو بنکاک کے غیر رسمی اجلاس میں اس رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا تھا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

عالمی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے اسے عالمی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کی سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 2012 سے 2015 تک بھی پاکستان ایف اے ٹی ایف واچ لسٹ میں شامل تھا۔

The post پاکستان بلیک لسٹ میں شامل نہیں، ایف اے ٹی ایف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2KiM8Rn
via IFTTT

No comments:
Write komentar