عمان (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی اخبار’ہارٹز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ برس عرب ممالک نے القدس میں ترکی کے بڑھتے ہوئے اثرو نفوذ پر اسرائیل کو شکایت کی تھی۔کثیرالاشاعت عبرانی اخبار کے مطابق اردن، سعودی عرب اور فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کو شکایت کی تھی کہ مشرقی بیت المقدس میں ترکی کا اثرو نفوذ بڑھ رہا ہے جس پر انہیں سخت تشویش لاحق ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق مذکورہ عرب ممالک نے اسرائیل کو اپنی شکایت میں بتایا کہ ترکی انسانی حقوق کی تنظیموں اور امدادی اداروں کے ذریعے بیت المقدس میں اپنا نفوذ بڑھا رہا ہے۔سعودی عرب اور اردن نے کہا تھا کہ القدس میں ترکی کی سرگرمیاں اسرائیل کے مفادات کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔
The post القدس میں ترکی کے بڑھتے اثرو نفوذ پر تشویش ہے:سعودی عرب، اردن appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2tEqr48
via IFTTT
No comments:
Write komentar