Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 30 June 2018

6690 ہیروں سے مزین انگوٹھی، قیمت 50 کروڑ روپے

 

سورت (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے مشہور سنار وشال اگروال اور خوشبو اگروال نے 6690 ہیروں جڑی 18 قیراط سونے کی ایک انگوٹھی تیار کی ہے جسے گنیز بک نے ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا ہے۔کنول کے خوبصورت پھول کی شکل والی اس انگوٹھی میں 6,690 ہیرے جڑے ہیں جو کٹ ڈائمنڈ ہیں جبکہ 58 گرام کی اس انگوٹھی کی قیمت 49 کروڑ 40 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس انگوٹھی کو سب سے زیادہ ہیروں والی انگوٹھی کا سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے۔ اس سے قبل سیویو جیولری نے مور،

پنکھ جیسی انگوٹھی بنائی تھی جس میں 3,827 کٹ ڈائمنڈ لگائے گئے تھے تاہم اب کنول انگوٹھی نے اس ریکارڈ کو ایک بڑے ہدف سے توڑ دیا ہے۔ یہ جیولر بھارت کے شہر سورت سے تعلق رکھتے ہیں۔انگوٹھی میں لگے تمام ہیروں کا مشترکہ وزن کیا جائے تو وہ گولف کی ایک گیند سے بھاری ہوں گے جنہیں بہت نفاست سے پھول کی 48 پنکھڑیوں پر لگایا گیا ہے۔ اس انگوٹھی کو وشال اگروال نے ڈیزائن کیا ہے اور ہنومان ڈائمنڈز کی ایک شاخ خوشبو نے اس پروجیکٹ کے لیے ہیرے فراہم کیے ہیں۔ انگوٹھی کو کنول کی،

صورت دینے کا مقصد لوگوں میں پانی کے استعمال میں احتیاط کی آگاہی فراہم کرنا ہے۔اسے بنانے والوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی شہرت کے ساتھ ہم خیال افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے تاکہ اس خوبصورت دنیا کو اچھا بنانے کے لیے کام کیا جائے‘۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ماہرین نے انگوٹھی میں جڑے ہیروں کی باریک بینی سے شناخت کرکے اسے دنیا میں سب سے زیادہ ہیروں والی انگوٹھی کی سند دی ہے۔

The post 6690 ہیروں سے مزین انگوٹھی، قیمت 50 کروڑ روپے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2z2ENjA
via IFTTT

No comments:
Write komentar