Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 30 June 2018

خواجہ سعد رفیق کو الیکشن سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی گھر میں خوشی کا سماں، مبارکباددینے والوں کا تانتا بندھ گیا

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو الیکشن سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی، صاحبزادی گریجویٹ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی نے گریجویشن مکمل کر لی ہے اور اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے اپنی صاحبزادی کی گریجویشن

مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بیٹی نے امتحانات کیلئے محنت کی تھی اور آج اسے اس کی محنت کا پھل مل گیا ہے۔ صاحبزادی کی گریجویشن مکمل ہونے پر قریبی عزیزوں، رشتہ داروں کے علاوہ فیملی فرینڈز اور دوستوں کی طرف سے خواجہ سعد رفیق کو مبارکباد بھی دی گئی ہے۔دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ قرض معافی سے واپس ملنے والی رقم سے ڈیم تعمیر کررہے ہیں اور ملک میں فوری طور پر 2 ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق ہوگیا ہے۔چیف جسٹس نے گزشتہ روز ڈیمز کے ماہرین کے ساتھ اہم اجلاس کیا تھا جس میں ملک میں ڈیموں کی تعمیر پر بات چیت کی گئی تھی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے قرضہ معافی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے بتایا کہ گزشتہ روز ان کی ڈیمز کےماہرین اور مختلف اسٹیک ہولڈرز سے جو میٹنگ ہوئی تھی اس کے بعد ملک میں فوری طور پر دو ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق قرض معافی سے 54 ارب کی جو رقم ریکور ہورہی ہے اس

یہ بھی پڑھیں کپتان بمقابلہ 36 امیدوار۔۔۔۔۔ پاکستان وہ کونسا بڑا حلقہ ہے جہاں عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کے تمام سیاسی جماعتیں متحریک ہوچکی ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

یہ بھی پڑھیں ’’ عمران خان ہوشیار باش‘‘ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اپنی ہی پارٹی کے ساتھ کیا کرنے جا رہے ہیں؟ حامد میر نے کپتان کو پیشگی آگاہ کرتے ہوئے بریکنگ نیوز دے دی

یہ بھی پڑھیںکاشی بھٹی کی زندگی کی کہانی : صوبہ پنجاب کے اس گینگسٹر کا تذکرہ جس نے اپنے ایریا کی حدود میں بورڈ لگوا رکھے تھے کہ ’’ اس علاقہ میں پولیس کا داخلہ منع ہے ، خلاف ورزی کرنے والے اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے‘‘

سے ہم ان ڈیموں کی تعمیر کریں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بینک والے تو یہ پیسہ بھول چکے تھے، چند کمپنیوں نے 75 فیصد رقم کی واپسی پر آمادگی ظاہر کی ہے، جو رقم دینا نہیں چاہتے ان کے کیسز بینک عدالتوں کو بھجوائیں گے اور تمام کمپنیوں، متعلقہ افراد کی جائیدادیں ان کیسز سے منسلک کریں گے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بینکنگ کورٹ کے فیصلے تک معاف کرائی گئی رقم عدالت میں جمع کرانا ہوگی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔(ذ،ک)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2tTm1FP
via IFTTT

No comments:
Write komentar