Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 30 June 2018

جنگ و تشدد میں بچوں کی ہلاکتوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ

 

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ و تشدد کے نتیجے میں دو ہزار سترہ میں دنیا میں دس ہزار سے زائد بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ سال اکّیس ہزار بچے اپنے اعضائے بدن سے محروم ہوئے ہیں اور ایسے بچوں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق عراق، میانمار، سینٹرل افریقہ، کانگو، جنوبی سوڈان، شام اور یمن، بچوں کے لئے خطرناک ممالک شمار ہوتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ نائیجیریا میں بچوں کے قتل کے نصف سے زائد واقعات دہشت گردانہ رہے ہیں اور اس ملک میں ایک ہزار نو سو بچے، بوکو حرام دہشت گرد گروہ کے ساتھ اپنے یا گھرانوں کے رابطے کے سلسلے میں جیل میں ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال رپورٹ پیش کی جاتی ہے جس میں بچوں کی اموات و ہلاکتوں اور یا ان کے فوجی استعمال کے اعداد و شمار کا اعلان کیا جاتا ہے۔

The post جنگ و تشدد میں بچوں کی ہلاکتوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2yWjsbG
via IFTTT

No comments:
Write komentar